English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

القمر

جدہ: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کے جواب دینے کا حق مکمل طور پر محفوظ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق منگل کی شب سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ مملکت بزدلانہ حملوں کے بعد ایران کی جارحیت کا جواب دینے کے ہر قانونی اور دفاعی اختیار کا حق رکھتی ہے۔ اجلاس میں ائیرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی میزبانی اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید برآں کابینہ نے سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) کے درمیان بدعنوانی روکنے اور اس سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے