English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی حملوں کے بعد دنیاکی بڑی شپنگ لاجسٹک کمپنی نےخلیجی ممالک کیلئےکارگو بکنگ بندکردی

القمر

ایران کی جانب سے حملوں کے بعد دنیا کی ایک بڑی بحری نقل و حمل کمپنی نے خلیجی ممالک کے لیے سامان کی نئی بکنگ عارضی طور پر بند کر دی ہے۔

بکنگ معطل ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات، عمان، عراق، کویت، قطر اور بحرین کے لیے سامان کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق سعودی عرب کے بعض شہروں کے لیے بھی سامان کی بکنگ روک دی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اگلے حکم تک برقرار رہے گا، تاہم جدہ اور کنگ عبداللہ بندرگاہوں پر کام جاری رہے گا جبکہ عمان کی صلالہ بندرگاہ پر خدمات معمول کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح اردن اور لبنان کے لیے بھی سامان کی بکنگ جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان سے خلیجی ممالک کو تجارتی سامان بھیجنے پر اضافی جنگی خطرہ محصول عائد کر دیا گیا ہے۔ ایک بحری کمپنی نے فی کنٹینر 1500 سے 3500 ڈالر تک اضافی محصول مقرر کیا ہے، جبکہ دوسری کمپنی نے چار ہزار ڈالر تک ہنگامی اضافی رقم نافذ کر دی ہے۔ کمپنیوں کے مطابق خلیج فارس کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر جانے والے کنٹینرز پر بھی یہ اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے