ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں پٹرول پمپ بند ہونے کا انتباہ

اسلام آباد:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر پٹرول کی سپلائی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو پیر سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بتدریج بند ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر سپلائی بحال نہ ہوئی تو پیر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چودھری عرفان الٰہی نے کہا ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی 50 فیصد تک گر گئی اور ڈیزل کی فراہمی معمول سے صرف 20 فیصد رہ گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور کے صدر جہانزیب ملک اور وسطی پنجاب کے صدر نعمان مجید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹیل آو ¿ٹ لیٹس کو پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معائنے کے نام پر سپلائی ڈپوئوں کے بجائے پیٹرول پمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بعض نجی کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے تاکہ مصنوعی قلت پیدا کی جا سکے۔

 آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ سپلائی محدود ہونے کی وجہ سے وہ عوام کی طلب پوری کرنے میں ناکام ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں