English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کئی روز سے جنگ بندی کا اعلان کروانے کی کوشش کر رہے ہیں: ایرانی جنرل کا دعویٰ

القمر

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران اور امریکا کے بیچ تناؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جہاں ایرانی عسکری قیادت نے امریکی الزامات اور دعووں کا بھرپور جواب دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی فدوی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی روز سے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، تاہم یہ کوششیں محض سیاسی دکھاوا ہیں، اگر امریکا نے واقعی ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کی ہوتی تو دنیا کو ثالثی اور ثالثی مذاکرات کے لیے مجبور نہ کرنا پڑتا۔

ایرانی جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے اعلان ایک طرح کا دباؤ ہے تاکہ وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکے، لیکن حقیقت میں ایران کی عسکری اور دفاعی صلاحیتیں اب بھی مستحکم ہیں اور خطے میں امریکا کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کینٹکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ 11 دنوں میں امریکی افواج نے ایران کی فوجی اور بحری صلاحیت کو تقریباً تباہ کر دیا ہے، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ناکارہ بنایا گیا، فضائیہ کی بنیادی تنصیبات تباہ کی گئی، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف ابتدائی مرحلے میں ہی فتح حاصل کر لی تھی، لیکن ابھی خطے سے فوری انخلا کا ارادہ نہیں۔ ان کے بقول جب تک امریکا اپنے تمام تزویراتی اہداف حاصل نہیں کر لیتا، امریکی فوج ایران میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس قسم کے بیانات اور دعوے خطے میں کشیدگی کو اور بڑھا سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر دونوں جانب سے سفارتی راستے اختیار نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ میں تناؤ عالمی توانائی منڈی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے