English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند

القمر

کراچی: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن، جناح برج اور مائی کولاچی آنے اور جانے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج اور ایم ٹی خان روڈ جانے اور آنے والے دونوں اطراف بھی بند ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بوٹ بیسن سے مائی کولاچی کی جانب آنے والی ٹریفک کو یوٹرن دے کر واپس بھیجا جا رہا ہے، جبکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والی ٹریفک کو کھجور چوک کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ اسی طرح جناح برج سے آنے والی گاڑیوں کو آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کی بندش کے باعث متبادل راستے اختیار کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے