کراچی : نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں صوبائی حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں مراد علی شاہ، ضیا لنجار، مرتضیٰ وہاب اور بشیر میمن سندھ کابینہ کے اراکین سمیت دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، جس کی منظوری آصف علی زرداری نے دی تھی۔
