English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کفایت شعاری سے بچت شدہ 23 ارب روپے سے موٹر سائیکل اور رکشا مالکان کو سبسڈی دی جائے گی

القمر

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن پاکستان کی کفایت شعاری پالیسی سے حاصل ہونے والی 23 ارب روپے کی رقم کو موٹر سائیکل اور رکشا مالکان کے لیے سبسڈی کے طور پر فراہم کیا جائے گا۔

یہ بات سیکریٹری پیٹرولیم نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی،سبسڈی کا تعین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے مطابق مستحقین کے لیے کیا جائے گا اور اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت جو بچت ہوگی، وہ اسی طرح سبسڈی میں دی جائے گی جیسا کہ کورونا وبا کے دوران کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے ارکان نے سوال کیا کہ یہ 23 ارب روپے کہاں سے آئیں گے اور کن اقدامات کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں، جس پر حکام نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مختلف بچت کے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ رقم عوام تک پہنچ سکے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے متعلق بریفنگ میں سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ ملک میں خام تیل 11 دن، ڈیزل 21 دن، پٹرول 27 دن، ایل پی جی 9 دن اور جے پی ون 14 دن کے لیے دستیاب ہیں، جس سے ملک میں توانائی کی فراہمی کی صورتحال مستحکم ہے۔

یہ سبسڈی اقدام موٹر سائیکل اور رکشا مالکان کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں اقتصادی آسانی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کا بھی مقصد رکھتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے