برطانیہ نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران لندن کو میزائل حملے کا نشانہ بنا سکتا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اس دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے برطانوی ہاؤسنگ سیکرٹری اسٹیو ریڈ نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی مستند یا تصدیق شدہ معلومات موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس بات کا کوئی اندازہ نہیں کہ ایران برطانیہ کو نشانہ بنا رہا ہے یا ایسا کرنے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے۔
