راولپنڈی: بانی تحریک انصاف سے کل وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقات کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل ہیں۔
دوسری جانب سلمان اکرم راجہ، نعیم حیدر پنچوتھہ ، فتح اللہ برکی، سید ضمیر، راجہ متین بھی ملاقات کیلئے جائیں گے۔
واضح رہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔
