ٹوکیو:جاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے کہا ہے کہ جاپان بڑھتی ہوئی سپلائی کے خدشات کے پیشِ نظر جمعرات سے اپنے قومی تیل کے ذخائر کا کچھ حصہ جاری کرنا شروع کرے گا۔
تاکائیچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم اس ہفتے 26 تاریخ سے قومی ذخائر جاری کرنا شروع کریں گے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ جاپان پہلے ہی گزشتہ ہفتے نجی ذخائر استعمال کر چکا ہے تاکہ پورے جاپان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور مطلوبہ مقدار کو سسٹم میں یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ جاپان کے استعمال ہونے والے تقریباً 95 فیصد تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے۔
