English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 تل ابیب میں حساس مقامات کو خودکش ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا، ایرانی فوج کا دعویٰ

القمر

تہران: ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلااشتعال حملوں کے چار ہفتوں بعد اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حساس اور اسٹریٹجک مقامات کو خودکش ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے بتایا کہ یہ حملے اسرائیل کی یونٹ 6900 کے طور پر شناخت کی گئی تنصیب پر کیے گئے، جسے اسرائیلی فوج کا اہم سپورٹ اور لاجسٹکس مرکز تصور کیا جاتا ہے اور یہ بن گوریون ایئرپورٹ میں حکومت کی مسلح افواج کے اجتماع کے لیے استعمال ہونے والی جگہ ہے، کارروائی کا مقصد اسرائیلی حکومت کی خصوصی افواج کو نقصان پہنچانا اور اس کے لاجسٹک مراکز کو متاثر کرنا تھا۔

ایران کے مطابق یونٹ 6900 کا کام ٹینکر طیاروں کے لیے سازوسامان کی نقل و حمل اور فوجی اڈوں تک سازوسامان کی ترسیل ہے۔ ڈرون حملوں سے دشمن کی لاجسٹک لائنوں پر براہ راست اثر پڑے گا اور اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کمزور ہوگی۔

قبل ازیں، پاسداران انقلاب نے سعودی عرب کے الخرج بیس پر امریکی فوجی زیر استعمال مراکز کو نشانہ بنا کر امریکی لاجسٹ سپورٹ بیڑے اور ایندھن بھرنے والی متعدد گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، حملوں کے دوران دشمن کے اینٹی میزائل دفاعی نظام کو بھی تباہ کیا گیا اور ٹھوس و مائع ایندھن والے میزائلوں کے ساتھ بیس میں داخل ہو کر ایندھن اور فضائی معاونت فراہم کرنے والے بیڑے کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود امریکی فوجی مراکز سے عوام کو دور رہنے کی ہدایت بھی جاری کی تھی تاکہ کسی غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے