ڈیرہ اسماعیل خان : شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان تک اس وقت صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے اور اسی صورتحال کے باعث وہ جیل سے باہر نہیں آ سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت نہ خود مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے اور نہ ہی دوسروں کو آگے بڑھنے اور کام کرنے کا موقع دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ فعال کردار دینے کے لیے پارٹی کو انہیں قائل کرنا ہوگا، جبکہ ماضی میں انہیں ہٹانے کے لیے پارٹی کے اندر الزامات بھی لگائے گئے تھے۔
شیر افضل مروت نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 6 ماہ گزرنے کے باوجود اپنی کابینہ مکمل نہیں بنا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے الزامات صرف مخصوص افراد پر لگائے جاتے ہیں، حالانکہ سیاست میں مختلف سطح پر رابطے معمول کی بات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر علی خان کو پارٹی میں مؤثر انداز میں آگے نہیں لایا جاتا، جماعت آگے نہیں بڑھ سکے گی۔
