ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا اصفہان میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عسکری تنظیم اسلامک پاسدارانِ انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی) نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان کے اطراف میں امریکا کے ایک ایم کیو نو ریپر ڈرون کو کامیابی سے روک کر مار گرایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی منگل کی صبح انجام دی گئی، جس کے دوران ڈرون کو ہدف بنا کر مکمل طور پر تباہ کیا گیا، اس واقعے کے بعد اب تک ایران کی جانب سے مار گرائے گئے ڈرونز کی مجموعی تعداد 146 تک پہنچ گئی ہے۔

ایم کیو نو ریپر کو دنیا بھر میں نگرانی اور حملہ آور مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے جدید ترین بغیر پائلٹ فضائی نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس نوعیت کے ایک ڈرون کی تخمینی مالیت تقریباً تیس ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے، جو اس کی تکنیکی پیچیدگی اور عسکری اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق دوسری جانب ایرانی سکیورٹی اداروں نے ملک کے شمال مغربی حصے میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر حساس نوعیت کی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، یہ دونوں افراد مبینہ طور پر امریکا اور اسرائیل کے خفیہ اداروں سے رابطے میں تھے اور اہم مقامات سے متعلق معلومات منتقل کر رہے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد کو اسکو شہر سے گرفتار کیا گیا، جو صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع ہے، ا مشتبہ افراد کو مبینہ طور پر کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی تھیں، جبکہ گرفتاری کے بعد دونوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں