ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرکر تباہ، 29 افراد ہلاک

روس کا ایک فوجی نقل و حمل کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق انتونوف اے این 26 کریمیا میں حادثے کا شکار ہوا، جس میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان جان سے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کا فضائی نگرانی کے ادارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ملبہ تلاش کر لیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ فنی خرابی بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں