English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کے بیان پر ایران کا منہ توڑ جواب: اس مقام پر ایک دن میں نہیں پہنچے آٹھ ہزار سالہ تاریخ رکھتے ہیں

القمر

تہران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کو بمباری کے ذریعے “پتھر کے زمانے”میں واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔

ایران کے سابق صدر کے مشیر حسام الدین آشنا نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا:”ہم ایک دن میں پتھر کے زمانے سے نہیں آئے کہ آپ ہمیں بمباری سے واپس وہاں پہنچا دیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی تاریخ لاکھوں برس پر محیط ہے، اور ایرانی خطہ تقریباً 8 لاکھ سال سے انسانی تہذیب کا مرکز رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ خطہ قدیم انسانوں کی ہجرت کا اہم راستہ رہا، جہاں مختلف ثقافتیں پروان چڑھیں اور عظیم تہذیبیں وجود میں آئیں، اس لیے اس قوم کی شناخت اور تاریخی ورثے کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی و خلائی فورس کے کمانڈر مجید موسوی نے بھی امریکی بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”آپ اپنے ہی فوجیوں کو قبروں میں دھکیل رہے ہیں، نہ کہ ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس لے جا رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ”ہالی ووڈ کے خیالات نے آپ کی سوچ کو اس حد تک متاثر کر دیا ہے کہ آپ چھ ہزار سالہ تہذیب کو ایک ایسے ملک کی تاریخ سے دھمکا رہے ہیں جو محض ڈھائی سو سال پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ خطاب میں دھمکی دی تھی کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ اس کی تمام توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا اور آئندہ ہفتوں میں ایسے حملے کرے گا جو ایران کو “پتھر کے زمانے”میں واپس لے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی افواج میدانِ جنگ میں تیز رفتار اور فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور اپنے اسٹریٹجک اہداف کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے