English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا امریکا ایران جنگ بندی پر یوم تشکر منانے کا اعلان

القمر

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور حالیہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کس طرح پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ثالثی کے عمل میں کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خصوصی ذکر کیا اور ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان نے بھی اس پیشرفت کو پاکستان کیلئے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق یوم تشکر منانے کا مقصد اس سفارتی کامیابی پر قوم کی سطح پر اظہارِ تشکر کرنا اور اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کیلئے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے