ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

اہل خانہ کے مطابق ان کی طبیعت کچھ وقت سے ناساز تھی اور وہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج رہے، جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔

سردار ذوالفقار کھوسہ نے 1962 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو کر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور طویل عرصے تک ملکی سیاست میں متحرک رہے۔

وہ مختلف ادوار میں صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر اور گورنر پنجاب کے عہدوں پر فائز رہے، جبکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ان کا طویل سیاسی تعلق رہا اور نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران وہ پنجاب میں پارٹی کے صدر بھی رہے۔

بعد ازاں 2018 کے عام انتخابات سے قبل وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے، ان کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں