ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کو اس نازک موقع پر انتہائی متوازن اور اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی توفیق ملی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ رکوانے کے عمل میں پاکستان کی قیادت نے ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے مذاکرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کی کامیابی سے عالم اسلام سمیت عالمی برادری کو فائدہ پہنچے گا۔
مفتی تقی عثمانی نے وزیراعظم کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر پوری قوم کو چاہیے کہ وہ ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے خصوصی طور پر دعا کرے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔
