English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں ایرانی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کررہا ہے: پزشکیان

القمر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا مذاکراتی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کر رہا ہے۔

ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا وفد پاکستان میں پوری بہادری اور جرات سے مذاکرات کرے گا، ایرانی عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا۔

مسعود پزشکیان نے بیان میں کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود اپنے مذاکراتی وفد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، قوم کے وقار اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلیے پُرعزم ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے