ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے متاثر ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت کو دو ماہ کے اندر 70 سے 80 فیصد تک بحال کرنے کی توقع ہے۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ فعال ہو سکتا ہے، جبکہ مجموعی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری رہے گا۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قومی مفادات کے پیش نظر آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور انتظامی نظام قائم کرے گی، اور اس معاملے میں امریکا پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
