English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کی پوپ لیو کی بے توقیری کرنا ناقابل قبول ہے؛ اطالوی وزیراعظم برہم

القمر

روم: یورپ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی پوپ لیو چہاردہم کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں اور انہوں نے امریکی صدر کے بیان کو سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں دیے گئے الفاظ ناقابلِ قبول ہیں اور ایسے بیانات عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوپ کی حیثیت سے امن کی اپیل کرنا اور جنگ کی ہر شکل کی مخالفت کرنا نہ صرف فطری بلکہ ان کی بنیادی ذمہ داری بھی ہے،کیتھولک چرچ کے سربراہ کا کردار عالمی سطح پر امن، مکالمے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، اس لیے ان کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کے ایران جنگ سے متعلق مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خارجہ پالیسی کے لیے ناموزوں قرار دیا تھا، وہ ایسے پوپ کے حامی نہیں جو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر نرم مؤقف اختیار کرے یا ایسے ملک کے ساتھ نرمی برتے جو عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

دوسری جانب پوپ لیو چہاردہم نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دباؤ یا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہیں اور امن، انصاف اور انسانیت کے پیغام کو جاری رکھیں گے، وہ انجیل کی تعلیمات کے مطابق جنگ اور تشدد کی ہر شکل کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے