ابوظہبی : متحدہ عرب امارات اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر غور کیا گیا۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید اور ایران کی مجلسِ شوریٰ کے سربراہ محمد باقر قالیباف کے درمیان گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور تناؤ کم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں کشیدگی کے دوران اماراتی حکام نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔ ایران کی جانب سے حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور سفارتخانہ بھی بند کر دیا گیا تھا۔
