English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای و چین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

القمر

ابوظبی : متحدہ عرب امارت وچین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اماراتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرکے دونوں ممالک میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
مذکورہ حوالے سے نیوز ایجنسیزکا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعلقات اور مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے بڑھتے دائرے کو سراہا گیا ہے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو معیشت، سرمایہ کاری اور دیگر کلیدی شعبوں میں مزید وسعت دی جائے تاکہ متوازن اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے باہمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر نے پر بھی زور دیا، جس میں انویسٹمنٹ شراکت کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ملاقات میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی ہم آہنگی کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے