ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردان جلسے پر اعتماد میں نہ لینے پر محمود اچکزئی ناراض، شرکت سے انکار

پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کے مردان جلسے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے جلسے میں شرکت سے بھی معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے محمود اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی، تاہم انہوں نے اس پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

بتایا گیا ہے کہ پارٹی قیادت نے مردان جلسے کا اعلان کیا، مگر انہیں اس فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا، جس پر ان کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں اور احتجاج سے متعلق فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہوا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 19 اپریل کو مردان میں ہونے والے جلسے کا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے براہِ راست کیا تھا، جبکہ اس سے قبل راولپنڈی جلسے کے معاملے پر بھی محمود اچکزئی نے عدم شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں