English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی قیادت سمجھدار ہوئی تو ایران کا مستقبل تابناک ہوسکتا ہے، ٹرمپ

القمر

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مجھے ایران کے جنگ میں شامل نہیں کیا،میرا مؤقف رہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اگر ایران کی نئی قیادت سمجھدار ہو تو ایران کا مستقبل خوشحال ہو سکتا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے اسرائیل نے انہیں راغب نہیں کیا اور 7 اکتوبر 2023 کے واقعے نے ان کے دیرینہ موقف کو تقویت بخشی کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔

امریکی صدر نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے