ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کہہ دیا،انڈین آگ بگولہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتیوں کو برا بھلا کہنے پر انڈین اپوزیشن جماعت کانگریس بھی سیخ پا ہوگئی۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتیوں سے ناراضگی برقرار ہے اور اب انہوں نے بھارت کو جہنم جیسی جگہ کہہ دیا، اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی بحث ان دلائل کے بارے میں ہوگی جو میں نے سپریم کورٹ کے سامنے پیدائشی حق شہریت کے بارے میں سنے۔

 دلائل سن کر مجھے کچھ غصہ آیا، میرے لیے کافی قابل توجہ یہ تھا کہ وہ شخص امریکہ کو غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ آباد کرنے کے حق میں دلائل پیش کرتا ہے تاکہ آبادی کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کیا جا سکے وہ ایک چینی امریکی تھا، جو مجھے بہت ہوشیار، بہت شریر اور بہت منحرف لگتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اٹارنی سانپ کا سر ہے، جو پھر سے امریکہ کو سیس پول میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، مسئلہ یہ ہے کہ آئین ہوائی سفر سے پہلے لکھا گیا تھا، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ٹیلی ویژن سے پہلے، انٹرنیٹ سے پہلے، ریڈیو سے پہلے، اور آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب لوگ حمل کے 9ویں مہینے میں ہوائی جہاز کے ذریعے یہاں آتے ہیں تو ان میں سے کچھ دلیلیں کتنی موزوں ہیں۔

 یہاں ایک بچہ فوری طور پر شہری بن جاتا ہے اور پھر وہ پورے خاندان کو چین یا بھارت یا کرہ ارض پر کسی اور جہنم سے یہاں لاتے ہیں، یہاں اب انگریزی نہیں بولی جاتی کیوں کہ آج آنے والے تارکین وطن طبقے میں اس ملک کے لیے تقریباً کوئی وفاداری نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان پر بھارتی شہری تپ گئے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ انہیں یہ معاملہ امریکی صدر کے سامنے اٹھانا چاہیئے اور سخت احتجاج درج کروانا چاہیے کیوں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ’ہیل ہول‘ قرار دیا ہے۔

ان کا یہ بیان انتہائی توہین آمیز اور بھارت مخالف ہے، اس سے ہر ہندوستانی کو تکلیف ہوئی ہے۔

کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم کے اب تک کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ صدر ٹرمپ کے سامنے اس معاملے پر کچھ کہیں گے کیوں کہ ٹرمپ بارہا بھارت کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کرچکے ہیں اور مودی خاموش رہے۔

 نریندر مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں اور پورا ملک اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار تحسین پونا والا نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی ہمارے ہندوستان کو “جہنم کا سوراخ” کہا ہے، انہوں نے ہندوستانی اور چینی تارکین وطن کو “لیپ ٹاپ والے غنڈے” بھی کہا کہ انہوں نے “ہمارے جھنڈے پر قدم رکھا ہے”، بنیادی طور پریہ کافی بیمار ذہنیت ہے، سنجیدگی سے!۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں