ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دیے

اسلام آباد : پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے الزامات اور پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں قابلِ مذمت ہیں اور یہ بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق بھارت داخلی سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹا بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ بھارت کے حالیہ الزامات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں، جو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے بعد سامنے آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ پروپیگنڈا عالمی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز بیانات اس کے جارحانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر ذمے دارانہ رویہ اپنانے کے لیے زور دے اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے سے روکا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں