English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی فوجی صلاحیتیں توقع سے زیادہ برقرار ہیں، امریکی خفیہ اداروں کا انکشاف

القمر

واشنگٹن: امریکی خفیہ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی دعوؤں کے مقابلے میں زیادہ حد تک برقرار ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس سے وابستہ کئی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل سسٹمز، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ اب بھی فعال حالت میں موجود ہے۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور لانچنگ نظام کا تقریباً نصف حصہ محفوظ تھا، جبکہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا تقریباً 60 فیصد اب بھی موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے سرکاری بیانات کے برعکس صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں، جن میں ایران کی صلاحیتوں کو زیادہ محدود قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران کے صدارتی دفتر نے ملک کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی سطح پر کوئی بڑا اختلاف موجود نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے