English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ: حملہ 15 گز سے ہوا، ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے تقریباً 15 گز کے فاصلے سے حملے کی کوشش کی، سکیورٹی اداروں کی فوری کارروائی کے باعث بڑا نقصان ٹل گیا۔

ہفتے کی شب واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں منعقدہ اس اہم پریس ڈنر کے دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مُشتبہ شخص بھاری اسلحے سے لیس تھا اور اس نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے سیکریٹ سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے نہایت بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مُظاہرہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کی، جس سے مُمکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی حیران کن لمحہ تھا، انہوں نے برتن گرنے کی تیز آوازیں سُنیں اور صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے، اِسی دوران خاتونِ اول نے بھی فوری طور پر آواز کی نوعیت پر توجہ دلائی، ایک اہلکار کو گولی لگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس واقعے کا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا کسی ممکنہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، گرفتار مُلزم کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے اور حُکام جلد یہ تعین کر لیں گے کہ آیا اس واقعے میں کوئی اور بھی مُلوث تھا یا نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے زخمی اہلکار سے خود بات کی ہے اور اس کی خیریت دریافت کی ہے، گزشتہ چند برسوں میں یہ پہلا موقع نہیں کہ ری پبلکنز کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

امریکی  صدر نے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 30 دنوں میں اس سے بھی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس طرح کے واقعات کے باوجود سرکاری تقریبات منسوخ نہیں کی جائیں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے