پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کھلی جگہوں پر ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے اس میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر پابندی جاری رہے گی۔ تاہم شادی ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں محدود پیمانے پر چھوٹے ڈرون کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے، جس کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ پابندی کو 25 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔