English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور : گرین ٹاؤن میں شادی شدہ خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کردیاگیا

القمر

لاہور : گرین ٹاؤن کی نواز کالونی شبیر چوک میں گھر سے شادی شدہ خاتون کی گلا کٹی لاش ملی  ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 26 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھریوں کے وارسے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ  مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر اس کے دیور نے قتل کیا ۔

پولیس اورفرانزک ٹیم نےشواہد اکٹھےکرکےمختلف پہلوؤں پرکارروائی کاآغازکردیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے