چانگشا: پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان سمندری پانی قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون کے3 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے ہیں۔
چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں ایم او یوز پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔
پہلی مفاہمتی یادداشت محکمہ بلدیات سندھ اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان طے پائی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کی پارٹی برانچ کے سیکرٹری اور چیئرمین یوہوئی نے دستخط کئے۔ جس میںپانی کی فراہمی میں اضافے کیلئے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے پر تعاون کیا جائے گا۔
دوسرا سمجھوتہ محکمہ بلدیات سندھ اور لانگ پن ہائی ٹیک انفارمیشن کمپنی کے درمیان زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کیلئے طے پایا، سمجھوتے پر سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور چینی کمپنی کی جانب سے چیئرمین چن ژی شین نے دستخط کئے۔
تیسری یادداشت چائے کے شعبے سے متعلق ہے، مسکے اینڈ فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی، ہونان ٹی گروپ اور جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی (ہینان) کے درمیان طے پائی، پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایم او یو پردستخط کئے۔