English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا

القمر

اسلام آباد: حکومت نے نارمل پاسپورٹ کے اجرا کا دورانیہ 21 دن سے کم کر کے 14 دن کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ شہریوں کو پاسپورٹ کی گھروں تک فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ 15 دن کے اندر پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس نظام نافذ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کے نظام میں بہتری اور شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے، جبکہ بزنس پاسپورٹ سے متعلق امور کو تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے