English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے، جنت البقیع میں تدفین

القمر

حج 2026 کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے 2 پاکستانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ دونوں عازمین حج کی تدفین جنت البقیع میں کردی گئی۔

میڈیکل حج مشن مکہ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے جلال الدین ولد حسن علی 27 اپریل جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اللہ بخش 28 اپریل کو مدینہ منورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔

میڈیکل حج مشن کی جانب سے دونوں انتقال کرنے والے عازمین کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کرانے کے بعد ان کی تدفین جنت البقیع میں کرادی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے