ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے جیل میں قید کے ایک ہزار دن مکمل

اسلام آباد:پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما عمران خان کے جیل میں قید کے ایک ہزار دن مکمل ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران عمران خان کی عوامی مقبولیت اور خودمختار سیاسی موقف سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قید کو 1000 دن مکمل ہونے پر اس کو غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی انتقام پر مبنی قید قرار دیا اور اس پر شدید تشویش اور سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان وہ قومی رہنما ہیں جنہیں عوام نے واضح مینڈیٹ دے کر منتخب کیا مگر آج وہ ایک ایسے نظام کا شکار ہیں جہاں انصاف، قانون کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

موجودہ حکمران عمران خان کی عوامی مقبولیت اور خودمختار سیاسی موقف سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک بدترین معاشی بحران، تاریخی مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے شدید زوال کا شکار ہے، ناقص پالیسیوں کے باعث متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے کاروبار سمیٹنے پر مجبور ہو رہی ہیں، جو معیشت کے لیے خطرناک صورتحال ہے۔

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، سیاسی آزادیوں پر قدغن اور اظہار رائے کی پابندیاں بڑھ رہی ہیں، جو کسی بھی جمہوری ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور خاندان، وکلا اور پارٹی قیادت کو باقاعدہ ملاقاتوں کی اجازت نہیں، جو انسانی و قانونی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

خصوصاً بصارت کے مسائل پر سنجیدہ تحفظات ہیں جن کا فوری علاج ضروری ہے،اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرتے ہوئے سیاسی قیادت کو قید میں رکھنا جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری اور غیر مشروط رہا کیا جائے، پی ٹی آئی عزم کرتی ہے کہ عمران خان کی قیادت میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں