English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بہترین ہے،محسن قمی

القمر

تہران:ایران میں سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی امور کے نائب نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بہترین ہے اور وہ معاملات کے انتظام میں مصروف ہیں۔

بی بی سی کے مطابق بین الاقوامی امور کے نائب محسن قمی نے کہا ہے کہ دشمن ان کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیلا کر ہمیں رد عمل پر مجبور کرنا چاہتا ہے اور اس ردعمل کو اپنی سازشوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے مجتبیٰ خامنہ ای برسراقتدار آئے ہیں، ان کی کوئی ویڈیو یا آڈیو جاری نہیں کی گئی اور میڈیا نے صرف ان سے منسوب تحریری پیغامات ہی شائع کیے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے