English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی فوج نے امریکا کے ساتھ ممکنہ نئے محاذ آرائی کے خدشے کا اظہار کر دیا

القمر

ایران میں پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ عسکری قیادت نے امریکا کے ساتھ دوبارہ کشیدگی اور ممکنہ تصادم کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے میں صورتحال کسی بھی وقت نئی سمت اختیار کر سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری موقف میں کہا گیا ہے کہ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کا جائزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکا کے ساتھ تناؤ دوبارہ شدت اختیار کر سکتا ہے، اور اس حوالے سے تمام تر پہلوؤں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر سردار اسدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پیش آنے والے واقعات اور دستیاب شواہد اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ سکتی ہے، تاہم ایرانی ادارے ہر ممکن صورتِ حال کے لیے چوکس اور مستعد ہیں۔

فوجی قیادت کے اس مؤقف کے بعد خطے میں پہلے سے موجود غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ مبصرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک بار پھر نازک مرحلے میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے