ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج 2026 کےلیے 15 سال سے کم عمر بچوں کو لے جانے پر پابندی عائد

سعودی عرب کی جانب سے حج پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے کم عمر عازمینِ حج سے متعلق نئی پابندی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج سفر کے لیے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی نئی ہدایات کے مطابق 3 مئی 2026 سے کم عمر عازمین کے لیے حج پروازوں میں سفر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد 15 سال سے کم عمر تمام افراد کے حج ویزے منسوخ تصور کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ تمام عازمین جو 27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہیں کرتے، انہیں سعودی عرب روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے سعودی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ نئی عمر کی حد پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کم عمر عازمین کو کسی بھی صورت حج پرواز میں سوار نہ ہونے دیا جائے، اور روانگی کے مرحلے پر ہی انہیں روک دیا جائے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے اس پالیسی سے متاثر ہونے والے عازمین کو مالی ریلیف دینے کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت ان افراد کو حج کے لیے جمع کرائی گئی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سعودی ہدایات کے بعد مقررہ تاریخ سے کم عمر افراد کے لیے حج سفر ممکن نہیں رہے گا، جبکہ متاثرہ عازمین کی رقوم کی واپسی کا عمل سعودی انتظامیہ کی جانب سے یقینی بنایا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں