English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویت سے 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لانے والا آئل ٹینکر کراچی پہنچ گیا

القمر

پاکستان کے لیے توانائی سپلائی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کویت سے آنے والا تیل بردار جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا، جو تقریباً 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آیا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق خیرپور نامی جہاز چند روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرا اور خلیج عمان میں داخل ہونے کے بعد بحفاظت کراچی پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اس سے قبل بھی شالامار سمیت دیگر آئل ٹینکرز متحدہ عرب امارات سے خام تیل لے کر کراچی پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں بہتری اور استحکام کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے