English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا پشاور قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

القمر

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پشاور میں امریکی قونصل خانہ کو مرحلہ وار بند کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا سے متعلق تمام سفارتی امور اب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے ذریعے انجام دیے جائیں گے، جہاں تمام متعلقہ ذمہ داریاں منتقل کی جا رہی ہیں۔

محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سفارتی عملے کی حفاظت، سیکیورٹی خدشات اور وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق سفارتی ڈھانچے میں یہ تبدیلی انتظامی نوعیت کی ہے اور خطے میں موجود صورتحال کے مطابق اپنے وسائل کو زیادہ مؤثر بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے