English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب: مئی، جون اور جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں اور زائد درجہ حرارت متوقع

القمر

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آئندہ تین ماہ کی موسمی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مئی، جون اور جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ شمالی اور شمال مغربی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مشرقی پنجاب میں معمول سے قدرے کم بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے مہینے میں پنجاب بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے، جبکہ 7 سے 11 مئی کے دوران بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے