English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلائی دبئی کا لاہور،اسلام آباد ،پشاور کےلیے آپریشن معطل

القمر

دبئی: فلائی دبئی نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کےلیے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت تک معطل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف ایئر لائن فلائی دبئی نے ناگزیر وجوہات کی بناءپر پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے اپنی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ٹریول ایڈوائزری کے تحت اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے فضائی آپریشن تاحکمِ ثانی بند رہے گا، جس کے باعث اسلام آباد کی پروازیں FZ353 اور FZ354 معطل کر دی گئی ہیں۔

 لاہور کی پروازیں FZ359 اور FZ360 غیر معینہ مدت تک دستیاب نہیں ہوں گی، پشاور کی پروازیں FZ375 اور FZ376 بھی اس فیصلے سے متاثر ہوئی ہیں۔مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایئر لائن کی ویب سائٹ پر اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس مسلسل چیک کرتے رہیں۔

 ایئر لائن انتظامیہ نے آپریشن کی اچانک معطلی کی وجہ سے مسافروں کو پہنچنے والی زحمت پر معذرت کی اور کہا ہے کہ متاثرہ مسافر قریب ترین دستیاب روانگی پوائنٹس سے اپنے سفر کی دوبارہ بکنگ کروا سکتے ہیں، جو مسافر سفر نہ کرنے کا انتخاب کریں گے، انہیں ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی تاہم اس حوالے سے بعد میں مطلع کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے