English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 55سال بعداعلیٰ سطحی سول سروسز تعلقات بحال

القمر

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 55سال بعداعلیٰ سطح پر سول سروسز تعلقات بحال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بنگلادیش سول اسٹیبلشمنٹ میں ادارہ جاتی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو گیا، پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کی بنیاد رکھ دی گئی۔بنگلادیشی وفد نے لاہور میں مختلف ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ کراچی میں نیپا میں بھی 2 روزہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

بنگلادیش سول سروس کے ایڈیشنل سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز اور دیگر حکام پر مشتمل 12 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد سول سروسز اکیڈمی لاہور کے والٹن کیمپس میں ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام میں شریک ہوا۔ وفد کا استقبال ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کیا۔

لاہور میں افتتاحی تقریب کے بعد وفد نے اخلاقی فیصلہ سازی اور اقدار پر مبنی گورنس کے موضوع پر پہلے علمی سیشن میں شرکت کی۔بنگلادیشی مہمانوں کا کہنا تھا کہ سول سروسز کو پوری دنیا میں ایک ہی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سینئر منتظمین کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان طویل المدتی ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے