ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج ویزہ لگانے کادعوی فراڈ پرمبنی ہو گا،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے شہریوں کوحج ویزوں کے فراڈ سے متعلق خبردار کر دیا۔

 وزارت مذہبی امور سے جاری بیان کے مطابق حج ویزوں کا سسٹم 2 ماہ قبل بند ہو گیا تھا، لہذا اب حج ویزہ لگانے کا دعوی فراڈ پر مبنی ہو گا۔عوام الناس جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔

 چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علما کونسل ، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل اور دارالافتا پاکستان نے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ حرمین شریفین کے تقدس و احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں۔

سعودی عرب میں رہنے والے بغیر اجازت نامے کے حج نہ کریں ، بغیر اجازت نامے کے حج شرعی و قانونی طور پر جائز نہیں ہے۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرہ پر روانگی سے قبل مکمل معلومات حاصل کریں تا کہ مناسک حج و عمرہ میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

مملکت سعودی عرب جو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کےلیے ہمہ وقت کوشاں ہے اس کے تمام اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے مہمانوں کی بھرپور خدمت کر سکے۔اس لیے حجاج پر بھی لازم ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق اور سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

 دوران حج سیاسی میدان لگانے کی خود کوشش کریں نہ کسی بھی ایسی کوشش کا حصہ بنیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں