ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ، بھارت جانے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) محسن نقوی کو انڈین پریمیئر لیگ (Indian Premier League) کے فائنل میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو یہ دعوت نامہ آئی پی ایل فائنل دیکھنے اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کے لیے بھیجا گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے کہ وہ بھارت جائیں یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی بھارت روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جبکہ موجودہ صورتحال میں ان کی شرکت غیر یقینی قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے، اور اسی موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اہم بورڈ میٹنگز بھی منعقد ہونا ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو جبکہ بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمد آباد میں ہوگی، جس میں پاکستان کی نمائندگی بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث چیئرمین پی سی بی کی بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کو غیر معمولی اور غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں