ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اورنگی نالے میں شہری کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹی ایم سی قرار، ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضے کا حکم

کراچی: عدالت نے بارشوں کے دوران نالے میں گر کر شہری کی ہلاکت کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن (Town Municipal Corporation Orangi Town) کو ذمہ دار قرار دے دیا اور متاثرہ خاندان کو ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سینئر سول جج غربی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ متعلقہ انتظامیہ کی غفلت اور بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید موسمیاتی نظام موجود ہونے کے باوجود پیشگی اقدامات نہ کرنا انتظامیہ کی سنگین غفلت ہے، جبکہ خطرناک مین ہولز اور نالے کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے شہری کی جان گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 2020 کی شدید بارشوں کے دوران متوفی عارف قریشی گھر واپس جاتے ہوئے نالے میں گر کر شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب ٹی ایم سی اورنگی ٹاؤن نے مؤقف اختیار کیا کہ بارشوں کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور الزامات بے بنیاد ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ انتظامیہ کی غفلت براہِ راست شہری کی موت کا سبب بنی، اس لیے ادارہ متاثرہ خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کا پابند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں