ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: حج 2026 کے لیے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمینِ حج کی بڑی تعداد مختلف مراحل کے ذریعے سعودی عرب پہنچ چکی ہے۔

حکام کے مطابق تقریباً 30 فیصد عازمین “مکہ روٹ انیشی ایٹو” کے تحت سہولتی امیگریشن اور انتظامی مراحل سے گزر کر براہِ راست مکہ مکرمہ پہنچے ہیں، جس سے ان کے سفر کو مزید آسان بنایا گیا۔

سعودی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج کے انتظامات کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ عازمین کو بہتر سہولت، سیکیورٹی اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

دوسری جانب ذی الحج کے پہلے جمعے کو مسجد الحرام میں لاکھوں عازمین نے نماز جمعہ ادا کی، جہاں امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے ابتدائی دس دنوں کی روحانی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں