ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمارمیں دھماکا: 25خواتین سمیت 55افراد ہلاک،درجنوں زخمی

نیپیداو : میانمار میں دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں 25خواتین بھی شامل ہیں۔

میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف برسرپیکار ٹینگ نیشنل لبریشن آرمی (ٹی این ایل اے) نے بیان میں کہا کہ دھماکا اتفاقیہ ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور زخمیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ٹی این ایل اےنے بیان میں کہا کہ دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ٹینگ نیشنل لبریشن آرمی کا کہناہےکہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، متاثرہ خاندانوں کو امداد فوری طور پر پہنچادی جائے گی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک افراد میں 25 خواتین اور 30 مرد شامل ہیں، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ایسا محسوس ہوا کہ فضائی کارروائی کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں