English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

القمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ملتوی کیے گئے وائٹ ہاؤس پریس عشائیے کے 24 جولائی کو دوبارہ انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند عناصر کو اپنی طرزِ زندگی یا معمولات تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ تقریب میں پہلے جیسی سخت گفتگو کریں گے یا نہیں، تاہم اس بارے میں جلد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تقریب پنسلوانیا ایونیو پر واقع والڈورف آسٹوریا کے عظیم الشان ہال میں منعقد ہوگی، جس کی تعمیر ان کی نگرانی میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اپریل میں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے