English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون کارروائی، ایک شہری شہید

القمر

جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں تازہ واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق سامنے آئی ہے، یہ حملے متعدد مقامات پر کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے ایک مورچے کے قریب مارٹر گولے گرنے کے واقعے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ اسی واقعے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امن فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں دریائے زہرانی کے جنوب کے رہائشی علاقوں سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں شہریوں کو اپنے گھروں کو واپس نہ جانے کی تاکید کی گئی ہے، اس علاقے میں زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی صورتحال مسلسل نگرانی میں ہے۔

اسی دوران اسرائیلی سیاسی حلقوں میں بھی صورتحال پر بحث جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک سنگین غلطی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعض مشیروں کی غیر حقیقت پسندانہ رائے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو غلط فیصلوں کی جانب لے جا رہی ہے، جس کے طویل المدتی نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ جنوبی لبنان میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی حالت ایک بار پھر عالمی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے